8

ڈیموکریٹس بمقابلہ ریپبلکنز، امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایک دن رہ گیا

واشنگٹن: امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایک دن رہ گیا، صدر ٹرمپ کہتے ہیں نسلی امتیاز کے خلاف نام نہاد آواز اٹھانے والے کامیاب ہو گئے تو امریکی ترقی کو ریورس گئیر لگ جائے گا، سابق صدر اوباما کہتے ہیں امریکی تشخص بحال کرنے کے لیے ڈیموکریٹس کو کامیاب کرنا ہو گا۔

ریاست جارجیا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں صدرٹرمپ نے کہا کہ مخالفین جیت گئے تو ہماری ساری کوششوں پر پانی پھر جائے گا، ادھر سابق صدر اوباما نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ نے امریکا کا تشخص داؤ پر لگا دیا، نفرت کی سیاست ختم کرنے کے لیے ڈیموکریٹس کو آگے لانا ہوگا، امریکی ایوان نمائندگان کی تمام جبکہ سینیٹ کی 35نشتوں پر انتخاب6 نومبر کو ہو گا، وسط مدتی انتخابات کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر ریفرنڈم قرار دیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں