7

میاں صاحب کا انتظار کرینگے ؟ کون سے میاں صاحب ؟

نوشہرہ: سابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا کہ اگر میرا مشورہ مانا جاتا تو آج (ن) کی حکومت ہوتی، وہ اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے.

وزیر اعظم نواز شریف نہ ہوتے تو شہباز شریف ہوتے، ملک و قوم کے وسیع ترمفاد میں حکومت اور اپوزیشن کو ایک دوسرے کو راستہ دینا ہوگا۔ اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد صحافیوں اورواہ کینٹ میں سابق کونسلر ملک سعید نواز کے گھر پر حلقہ احباب سے اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پنڈی اسلام آباد میں مولانا سمیع الحق جیسی شخصیت محفوظ نہیں تو اللہ ہی حافظ۔

اس موقع پر ایک صحافی نے چودھری نثار سے سوال کیا کہ میاں صاحب آرہے ہیں کیا آپ انتظار کریں گے؟ چودھری نثار نے صحافی سے پوچھا کون سے میاں صاحب آرہے ہیں؟ میں تو جارہا ہوں آپ میری طرف سے سلام کہنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں (ن) لیگ چھوڑ چکا ہوں اور میاں نواز شریف کو آج کے حالات سے بچانا چاہتا تھا۔ میں نے اپنے ضمیر کے مطابق 35 سال خدمت کی سیاست کی ہے، سیاست کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں