8

شرارت جان لیوا ثابت، نیلم میں جیپ کھائی میں گرنے سے 3 طالب علم جاں بحق، 5 زخمی

آزاد کشمیر کے علاقہ نیلم میں جیب کھائی میں گرنے کے باعث 3 طلبہ جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق طالب علموں نے کھڑی جیپ کے گیئر چھیڑے جس پر وہ کھائی میں جاگری۔

طالب علم صبح اسکول جانے کے لیے جیپ میں سوار ہوئے۔ تاہم ڈرائیور ابھی بیٹھا نہیں تھا کہ ایک طالب علم نے کھڑی گاڑی کا گیئر تبدیل کردیا جس کے باعث گاڑی نیوٹرل ہوکر چلنے لگی اور گہری کھائی میں جاگری۔

زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کیل منتقل کردیا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ کیل ریفر کیا جارہا ہے۔

کیل اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر متین کا کہنا ہے کہ دو شدید زخمی طلبہ کو سی ایم ایچ کیل ریفر کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 3 کا علاج کیل اسپتال میں ہی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں