8

صدرآپریشن کا چوتھا روز،ایمپریس مارکیٹ کے اطراف دکانیں گرائی جائیں گی

کراچی کے علاقے صدر میں تجاوزات کیخلاف زبردست آپریشن جاری ہے۔ سخت محنت کے بعد انتظامیہ نے صدر کا اصل اور خوبصورت چہرہ کراچی کے باسیوں کو دکھادیا۔ آج چوتھے روز ایمپریس مارکیٹ کے اطراف سے غیر قانونی دکانیں گرائی جائیں گی۔

صدرمیں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آج چوتھا روز ہے۔آج ایمپریس مارکیٹ کے اطراف موجود یرقانونی دکانیں گرائی جائیںگی۔ ان دکانوں کو کئی برس پہلے یہاں قائم کیا گیا تھا۔ تاہم عدالتی حکم کے بعد اب ان کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔ یہ آپریشن دوپہر سے شام تک جاری رہے گا۔ اس دوران صدر کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی یہاں موجود ہے۔

اس سے قبل تین روز کے دوران نیوپریڈی اسٹریٹ ، صدر،عبداللہ ہارون روڈ، ریگل، پارکنگ پلازہ اور اطراف کی سڑکوں سے چھجے، پتھارے اور ٹھیلوں کا صفایا کردیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں