تیسرا ون ڈے : پاکستان کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج دبئی میں سج رہا ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

دبئی میں آج فائنل معرکے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مد مقابل ہوں گے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، کیویز نے پہلا ون ڈے 47 رنز سے جیتا تھا۔ گرین شرٹس نے دوسرے میچ میں کمال کا کم بیک کیا اور 6 وکٹوں سے مقابلہ اپنے نام کیا۔

فخرزمان قومی ٹیم کا مان آج پھر بڑھائیں گے، مایہ ناز بلے بازاچھی کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں، نوجوان باولر شاہین آفریدی بھی کیویز کے شکار کو تیار ہیں۔ فرگوسن کے باؤنسر پر زخمی ہونے والے امام الحق کے کھیلنے کا امکان کم ہے۔ سرفراز الیون نے متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی ون ڈے سیریز جیتنے پر نظریں جما لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں