14

غیر اخلاقی تصاویر لیک ہونے پر اکشرا ہاسن کا پولیس سے رابطہ

ممبئی: بالی وڈ کی معروف شخصیت کمل ہاسن کی بیٹی اداکارہ اکشرا ہاسن کیساتھ پیش آنیوالا افسوسناک واقعہ بالی وڈ میں جنسی ہراسگی کی تازہ ترین مثال قرار دی جا سکتی ہے۔

بالی وڈ میں می ٹو مہم زوروں پر ہے، بھارتی فلم انڈسٹری کی متعدد اداکاراوں نے مختلف ڈائریکٹرز اور اداکاروں کی جانب سے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے کے خلاف آواز اٹھائی ہے اس کے باوجود بھارتی معاشرے میں خواتین کے خلاف امتیازی اور ہراساں کرنے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اکشرا ہاسن کی ذاتی نوعیت کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک کر دی گئی ہیں اور اب یہ تصاویر بڑے پیمانے پر عام ہو چکی ہیں۔ اکشرا ہاسن نے ممبئی کے ایک پولیس سٹیشن جا کر اس واقعے کے متعلق اپنی شکایت درج کروائی ہے اور اْن کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے سے بے حد پریشان اور ذہنی صدمے میں مبتلا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں