غزہ پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 3 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیل کے تازہ فضائی حملے میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس سے قبل اسرائلی زمینی کارروائی اور فضائی حملے میں حماس کے کمانڈر سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے تازہ فضائی حملے میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے اور 3 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران حماس کے کمانڈر نور باراکہ کو شہید کردیا تھا، اپنے فوجیوں کو محفوظ راستہ دینے کیلئے اسرائیلی طیاروں نے بمباری بھی کی جس کے نتیجے میں مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں