فیسوں میں اضافے پر کراچی کے دو بڑے اسکولوں کی رجسٹریشن معطل

محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی میں دو بڑے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ہے۔

اسکولوں نے فیسوں میں پانچ فیصد سے زائد اضافہ کیا تھا ۔ صوبائی محکمہ تعلیم نے عدالتی احکامات پر مذکورہ فیصلہ کیا ہے۔

اسکولوں کی رجسٹریشن سات روز کے لیے معطل کی گئی ہے، اسکولوں کے تمام کیمپسز کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی ہے۔

محمکہ تعلیم نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں اسکولوں کو پہلے ہی واضح ہدایات دی گئی تھیں کہ فیس میں پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کیا جاسکتا ، اور جن اسکولوں نے اضافی فیس موصول کی ہے وہ واپس کردی جائے یا آئندہ مہینوں کی فیسز میں ایڈجسٹ کر دی جائے۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے دونوں اسکولوں کو تنبیہ کی ہے کہ ایک ہفتے میں جواب داخل کریں ، ایسا نہ کرنے پر اسکولوں کو سِیل کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں