20

پی ٹی آئی حکومت یو ٹرن ماسٹر ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیسی عوام دشمن ہے، یہ یو ٹرن ماسٹر حکومت ہے، جس نے غریب کو غریب ترین بنا دیا ہے۔

گلگت میں جلسے سے خطاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست عوام سے شروع ہو کر عوام پر ختم ہوتی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں، میں اس مقصد کو جاری رکھوں گا اور آپ کی آواز بن کر جدوجہد کرتا رہوں گا۔

اس موقع پر حکمراں جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پہلے عوام سے وعدے کرتی ہے اور پھر یو ٹرن لیتی ہے، اس حکومت کی پالیسی غریب عوام دشمن ، ان کی سیاست حکومت سے شروع ہو کر حکومت پر ختم ہوتی ہے، انہیں عام عوام اور غریب کا خیال نہیں، حکمرانوں کو ملکی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت قرضے لے لے کر ملک کا دیوالیہ کردے گی، میں اس تبدیلی سرکار کو ان کے بھولے وعدے یاد کراوں گا۔ قبل ازیں جلسے سے خطاب کے موقع پر پی پی کی اعلی قیادت بھی پنڈال میں موجود رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں