17

امیتابھ بچن کی عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد

ممبئی: بالی وڈ بگ بی نے امت مسلمہ کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن نے اس مبارک دن پر محبت اور خوشحالی کی نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔

امیتابھ بچن نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر حضور اکرمﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پرایک روز قبل ہی تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔

بگ بی نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھا ’کل عید میلاد النبیﷺ ہے، میری طرف سے تمام لوگوں کو جشن عید میلادالنبیﷺ مبارک ہو۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس مبارک دن پر محبت، امن اور خوشحالی کا پیغام بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں