9

نوشہرہ: ہنڈی حوالہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 3 افراد گرفتار

نوشہرہ میں ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے ہنڈی حوالہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے لاکھوں روپے کی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

ایف آئی اے خیبر پختونخوا نے نوشہرہ میں تین مختلف مقامات پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 13 لاکھ 97 ہزار روپے، 2800 ریال اورایک ہزار یورو، موبائل فونز اور دیگر غیر قانونی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ خدشہ ہے کہ معاملے میں مزید ملزمان بھی ملوث ہیں، تفتیش سے انکشافات متوقع ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں