13

تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑا ،اداکارہ کبریٰ خان نے وجہ بتادی

اداکارہ کبریٰ خان کہتی ہیں کہ ان کو اپنے لہجے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ لندن سے آئیں تھیں لیکن یہاں پر جو لڑکیاں رہتی ہیں ان کا ایسا لہجہ کیوں ہے؟۔

اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ شروع میں لوگوں نے مجھے نظر انداز کیا مجھے اس وجہ سے بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، لوگ مجھ سے اس لئے بات نہیں کرتے تھے کہ اسے بولنا تو آتا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے بہت محنت کی اور منفیت کو بھی مثبت لیا، میں نے اپنے لہجے پر بہت کام کیا ہے‘۔

ان کا کہنا ہے کہ جب سنگ مر مر ڈرامہ دیکھا تو شرمندہ ہوگئی کہ یہ میں نے کیسی اداکاری کی ہے لیکن جب ’’الف اللہ اور انسان‘‘ دیکھا تو بہت خوشی ہوئی کہ اس میں لہجے کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، تو مجھے خیال آیا کہ بحیثیت اداکارہ مجھ میں بہتری آئی ہے۔

اداکارہ کبریٰ خان نئی ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں منفرد کردار میں نظر آئیں گی، اس سیریل کے ہدایتکار حسیب حسن، رائٹر عمیرہ احمد، پروڈیوسر ثناء شاہنواز اور ثمینہ ہمایوں سعید ہیں جبکہ کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، سجل علی، صدف کنول، منظر صہبائی اور چائلڈ اسٹار پہلاج حسن شامل ہیں۔

یاد رہے کہ کبریٰ خان نے 2014ء میں فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ سے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور اب وہ فلم، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری میں باقاعدگی سے کام کررہی ہیں۔

چند ماہ قبل ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے، اس فلم میں انہوں نے اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ اداکاری کے جوہر دیکھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں