13

پہلی حکومت دیکھی ہے جو پہلے 100 دن میں اتنا بدنام ہوئی، خواجہ آصف

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ اس وقت ہمارے ملک کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں، ہمارے حکمران صرف پیسے بٹورنے دوسرے ملکوں میں جا رہے ہیں ۔

سیالکوٹ میں مسلم لیگ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ موجودہ حکمران صرف پیسے جمع کرنے بیرون ملک جا رہے ہیں، ان کو جہاں سے بھیک ملے گی وہاں جائیں گے اور کوئی جگہ نہیں چھوڑیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے 5 سے 6 سال تک کرپشن کے خلاف خالی نعرے لگاتے رہے، اور آج کرپٹ ترین افراد انہوں نے جمع کر لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ افراد میں سے کچھ پاکستان سے لئے اور کم پڑے تو باہر سے امپورٹ کئے ہیں، حکمران جماعت سے انکی اپنی پارٹی کے لوگ تنگ ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلے 100 دن میں پہلی حکومت دیکھی ہے جو اتنا بدنام ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں