23

خفیہ شادی 2 خواتین کی جان لے گئی

لاہورمیں خفیہ شادی دو خواتین کی جان جانے کا باعث بن گئی۔ سسرالیوں نے رخصتی کےلیے دباؤ ڈالا تو ملزم نے ساس اور سالی کو قتل کردیا۔

دوہرے قتل کی واردات گزشتہ رات لاہور کے علاقے سبزہ زارمیں ہوئی جہاں کی رہائشی عنبرین نامی لڑکی نے ایک سال احمد سے کورٹ میرج کی تھی۔ ملزم نے یہ شادی اپنے والدین کئے علم میں لائے بغیر کی تھی۔

شادی کے وقت جلد رخصتی کرنے کا وعدہ کرنے والے احمد کو ساس اور سالی نے جلد رخصتی کا وعدہ یاد دلایا تو اس نے اشتعال میں آکرخنجرسے حملہ کردیا۔ خنجر کےوار سے ملزم کی ساس 50 سالہ نورین اور سالی انعم دم توڑ گئیں جبکہ اہلیہ زخمی ہوئی ۔

ملزم آلہ قتل چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم احمد نے ایک سال قبل والدین سے چھپ کرعنبرین سے پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کےلیے کوششیں جاری ہیں ۔عنبرین کے موبائل فون سے ملنے والی تصاویر اور دیگر شواہد کی روشنی میں تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں