20

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔ نرخ ایک سال کی کم ترین سطح 58 ڈالر80 سینٹ فی بیرل پرآ گئے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خام تیل کی قیمت میں دو روز کے دوران پانچ ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے ۔ جبکہ دو ماہ کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل تقریباً 33 فیصد کمی کے ساتھ 28 ڈالر فی بیرل سستا ہوچکا ہے ۔

اکتوبر کے اوائل میں خام تیل کی قیمت 86 ڈالر فی بیرل تھی ۔

ماہرین تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے یومیہ پیداوار میں اضافے کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں