17

فیشن شو میں پاکستان اورافغانستان کے جدید ٹرینڈزکی دھوم

لاہورمیں سجنے والے رنگا رنگ فیشن شو میں پاکستانی اورافغانی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ جھلملاتے جوڑے اور افغان جیولری خواتین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

فیشن شو میں پاکستانی اور افغانی ملبوسات میں ملبوس ماڈلز نے ریمپ پر آکر دونوں ممالک کے فیشن ٹرینڈز متعارف کرائے ۔

شو میں شریک ماڈلز نے چاندی سے بنی افغان جیولری پہن رکھی تھی جس سے ملبوسات کی خوبصورتی میں اور اضافہ ہوا۔ روایتی اور ماڈرن پہناوے افغانی زیورات کے ساتھ خوب جچے۔

امریکی قونصلیٹ کے تعاون سے سجنے والے ایونٹ کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں