11

پیٹرول مہنگا کیوں کیا؟ فرانس میں پرتشدد مظاہرے

فرانس میں پٹرول مہنگا کرنے کےخلاف شہری سڑکوں پرنکل آئے۔ دارالحکومت پیرس میں سڑکوں پرنکلنے والے مظاہرین کی پولیس سے شدید جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے متعدد املاک کو آگ لگا دی۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اورمجوزہ ٹیکس کے خلاف پیرس میں ہزاروں لوگ سڑکوں پرآگئے۔ مشتعل مظاہرین نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنےپر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور پولیس پربھی پتھراؤ کیا۔

پولیس نے بپھرے ہوئے مظاہرین پر قابو پانے کے لیے واٹر کینن اور مرچوں کا اسپرے کیا۔اس دوران بہت سے مظاہرین کو گرفتاربھی کرلیا گیا۔

معاملے پر فرانس حکومت کا مؤقف ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا۔ دائیں بازو کی جماعتیں لوگوں کواحتجاج پراکسارہی ہیں جبکہ ملک میں ہر طرح کے مظاہروں پر پابندی عائد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں