12

میرانشاہ: وزیراعظم اور آرمی چیف کوسیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو شمالی وزیرستان کے دورے کے دوران سیکیورٹی صورتحال، جاری آپریشنز اور بےگھرافراد کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق وزیراعظم عمران خان مختصر دورہ پر میرانشاہ پہنچ گئے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم اورآرمی چیف کوعلاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور جاری آپریشنز پربریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ بےگھرافراد کی بحالی اور سماجی و ترقیاتی منصوبوں پربھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق وزیراعظم بعد میں غلام خان ٹرمینل کا دورہ اور پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کا معائنہ بھی کریں گے۔ وزیراعظم میرانشاہ میں قبائلی جرگے سے خطاب بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں