9

قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید کشمیریوں کی تعداد 4 ہوگئی

مقبوصہ وادی کشمیر میں قابض فوج نے گھر گھر تلاشی اور آپریشن کے دوران مزید 4 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔ رواں ہفتے بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، جس کے دوران مزید 4کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے، جمعہ سے اب تک شہادتوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی۔

کشمیریوں کی شہادت پر مظاہرے کیے گئے جن پربھارتی فورسز نے پیلٹ گن فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں کلگام میں 3 جب کہ پلوامہ میں ایک کشمیری کو شہید کیا۔

کلگام میں کشمیریوں کی شہادت پرلوگ سڑکوں پر نکل آئے، جس پر بھارتی فورسز نے مظاہرین کو پیلٹ گنوں سے نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کھول دی، جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوئے۔ قابض انتظامیہ پہلے ہی کلگام میں موبائل فون، انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں