22

فیس بک صارفین کو سالوں پرانے پیغامات موصول ہونے لگے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے، سالوں پرانے پیغامات دوبارہ موصول ہونے لگے۔

فیس بک انتظامیہ نے صارفین کی جانب سے میسنجر پر پرانے پیغامات دوبارہ بھیجے جانے کی شکایات موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

رپورٹ کے مطابق اکثر فیس بک صارفین نے سالوں پرانے پیغامات ان ریڈ (نہ پڑھا ہوا) ظاہر ہونے سے متعلق شکایت کی اور اسے صارفین کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ بھی قرار دیا۔

صارفین نے فیس بک سے جڑے اس مسئلے کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا، اور بولے کہ پرانے پیغامات نئی تاریخ میں موصول ہورہے ہیں۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز سے کہا کہ بہت سے پیغامات اس روز کے جب میرا ساتھی اس دنیا سے رخصت ہوگیا تھا، اب میں اپنی شام خوف میں گزار رہا ہوں کہ اب مجھے مزید کیا دیکھنا پڑے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بعض افراد کو فیس بک پر پرانے پیغامات دوبارہ موصول ہونے کے مسئلے سے آگاہ ہیں اور اسے حل کرلیا گیا ہے، صارفین کو اس حوالے سے پیش آنے والی مشکلات پر معذرت خواہ ہیں۔

بعض صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیغامات دوبارہ منظر عام پر آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ فیس بک ذاتی نوعیت کے پیغامات محفوظ رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں