22

تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کے خلاف درخواست کی سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں آج جمعرات کو عمران خان کی بریت کے خلاف وفاق کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سرکاری وکیل کی جانب سے مہلت کی استدعا کی گئی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ سے ابھی تک ریکارڈ موصول نہیں ہوا۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا آپ نےعمران خان کی بریت کیخلاف اپیل تیار کی ہے، کیا آپ نے بغیر ریکارڈ کے ہی اپیل تیار کر لی۔

عدالت نے سرکاری وکیل کی مہلت کی استدعا منظور کر لی۔

واضح رہے کہ سال 2014 میں حکومت کے خلاف اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے دوران عمران خان، سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری اور دیگر کے خلاف 4 مقدمات درج کیے گئے تھے۔جن میں پی ٹی وی حملہ، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں