18

ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کی کمی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کی کمی کردی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر 150 اور کمرشل 577 روپے سستا کردیا گیا ہے۔

اوگرا کے مطابق قیمت میں کمی دسمبر کے مہینے کیلئے کی گئی ہے، قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

قیمت کے اطلاق کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1359 روپے ہو گئی جبکہ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 5765 روپے ہو گئی ہے۔

آج جمعے کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جبکہ لائیٹ ڈیزل آیل کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں