12

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں، ن لیگ کا الزام

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافے کی مذمت کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں اور اس وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا ہے اور عوام سے جھوٹ بولا گیا، عوام کو بتایا جائے کہ کن شرائط پر یہ معاہدہ کیا گیا ہے؟۔ مریم اورنگزیب نے نشان دہی کی کہ ڈالر کی قیمت میں 10 روپے اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں، وزیر خزانہ نے 100 دن کی تقریب میں گزشتہ روز جھوٹ بولا اور قوم کو دھوکہ دیا۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ فریبی اور جعلی حکومت کا راتوں رات ایک اور بڑا ڈاکہ اور قوم سے دھوکہ ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے سے بدترین مہنگائی آئے گی۔

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں ساڑھے9 روپے اضافہ

انہوں نے کہا کہ قوم سے جھوٹ بولنے اور دھوکہ دہی پر عمران حکومت مستعفی ہو، وقت اور حالات گواہی دے رہے ہیں کہ انڈے مرغی کی سرکار نہیں چلے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت چلانا اور قوم کے مسائل حل کرنا عمران حکومت کے بس کی بات نہیں، کٹے، مرغیوں اور انڈوں سے معیشت ٹھیک کرنے کا فارمولا دینے والے وزیراعظم سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں