22

ڈی آئی خان،فورسزکےآپریشن میں مطلوب دہشتگرد ہلاک،4اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چھ شہریوں کو یرغمال بنانے والے مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ آپریشن میں چار فوجی بھی زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موچی وال اور درابن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کارروائی کی۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی اداروں نے جب مطلوب دہشت گرد حاکم کے گرد گھیرا تنگ کیا تو اس نے چھ عام شہریوں کو یرغمال بنالیا، وطن کے محافظوں نے مقابلے کے دوران حاکم کو ہلاک، جب کہ یرغمالیوں کو باحفاظت بازیاب کرالیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد خودکار اسلحہ سے لیس تھا۔ مقابلے کے دوران چار فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں