9

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرسستا ہوگیا

روپے پر دباؤ کے باعث ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے ۔انٹربینک میں ڈالر ایک روپے پانچ پیسے سستا ہوکرایک سو اڑتیس روپے کا ہوگیا ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپےڈوب گئے۔

ہفتے کےآغاز پر ہی روپیہ تگڑا اورڈالرکمزورہوگیا ۔ کاروبارکے دوران انٹربینک میں ڈالر پہلے 3روپے 5 پیسے سستا ہوا اور139 روپے 5 پیسے سے کم ہوکر 136 روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 5 پیسے سستا ہوکر 138 روپے پر آگیا ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود ڈیڑھ فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کے بعد پہلے کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں تیرہ سو سےزائد پوائنٹس کی شدید مندی سے سرمایہ کاروں کے دو سوارب روپے ڈوب گئے۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 3 فیصد سے زائد گرکر 39 ہزار 177 کی کم سطح تک دیکھا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں