7

سرگودھا:جعلی عامل کے کہنے پرباپ نے ڈیڑھ سالہ بچی قتل کردی

سرگودھا میں بے رحم باپ نے اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو موت کی نیند سلا دیا۔

سرگودھا کے علاقے اعظم پارک میں باپ نے ڈیڑھ سالہ بچی کو گلا دبا کر قتل کیا ۔ پولیس کے مطابق مطاہر نے عامل کے کہنے پر گھر کے حالات بہتر کرنے کے لیے بچی کی جان لی ۔

والدین مردہ بچی کو سول اسپتال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال لے کر آئے تھے جہاں عملے نے شک کی بنا پر پولیس کو اطلاع دی اور میاں بیوی کو حراست میں لے لیا گیا ۔

ملزمان کا کہنا ہےکہ بچی کو انہوں نے نہیں جنات نے مارا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں