16

لینڈ سلائیڈنگ سےکالام مینگورہ شاہراہ بند،بحالی کا کام جاری

سوات کے علاقہ کالام کے قریب پیشمال میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کالام مینگورہ مرکزی شاہراہ بند ہوگئی، جس کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق کالام روڈ پر تعمیراتی کام باعث پیشمال میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل اور شہری گاڑیوں میں پھنس گئے۔ تاہم سڑک سے ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، جسے پیر کی صبح تک بحال کردیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق بھاری مشینری کی مدد سے سڑک کو آج جلد بحال کر دیا جائے گا، روڈ بند ہونے سے سیاح اور مقامی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں