8

لاہور: نامعلوم افراد نے لڑکی کا گلا کاٹ کرقتل کردیا

لاہورمیں نامعلوم افراد نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کرقتل کردیاگیا ۔ واردات کے وقت ستارہ گھر میں اکیلی تھی۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ۔

لاہورکے علاقے فیکٹری ایریا پاک کالونی میں چار بھائیوں کی اکلوتی بہن کو نامعلوم افراد نے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ سولہ سالہ ستارہ واردات کے وقت گھر میں اکیلی تھی۔ ستارہ کے والد اور بھائی مقامی فیکٹریوں میں مزدوری کرتے ہیں جبکہ والدہ کا انتقال ہوچکا ہے۔

مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ ستارہ کی والدہ کا چند دن پہلے انتقال ہوا ہے، گھر کے کام کاج اور ہمارے کھانے پینے کا انتظام ستارہ ہی کرتی تھی۔

ستارہ کے بھائی نے بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ، صبح گھر سے نکلنے کے بعد فیکٹری پہنچا ہی تھا کہ اس واقعے کی اطلاع آ گئی۔

پولیس نے موقع واردات سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جس کی روشنی میں مزید تفتیش کی جائے گی۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں