16

ملک میں مہنگائی کی شرح 6.50 فیصد تک پہنچ گئی،ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے مہنگائی میں اضافے سے متعلق اعداد و شمار جاری کردئیے۔ مہنگائی کی شرح 6.50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبرمیں مہنگائی میں 0.11 فیصد اضافہ ہوا،ایک ماہ میں چکن 14.78 فیصد مہنگا ہوا،انڈوں کی قیمت میں 10.20 فیصد اضافہ ہوا۔

ایک ماہ میں آلو 7 فیصد مہنگے ہوئے، مچھلی 4 فیصد، دال ماش 3.60 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ دال مونگ 2 فیصد، خشک میوہ جات 1.73 فیصد مہنگے ہوچکے ہیں۔اس دوران گارمنٹس 4.69 فیصد مہنگے، موٹرفیول 4 فیصد، مٹی کا تیل 2.33 فیصد مہنگا ہوچکاہے۔

سالانہ اعدادوشمار کے مطابق چکن 44.46 فیصد مہنگا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال کے مقابلے میں مصالحہ جات 14 فیصد مہنگے ہوچکے ہیں۔ گوشت کی قیمت میں ایک سال میں 12.69 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سگریٹ ایک سال میں 12.26 فیصد مہنگےہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں