14

‎ کوئٹہ میں مشاورتی حج ورکشاپ کا انعقاد

حج سے متعلق مشاورتی ورکشاپ میں حج آرگنائزرز نے 2019 میں حج کے انتظامات مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز دیتے ہوئے آرگنائزرز نے حج کوٹہ بڑھانے اور پچاس فیصہ کوٹہ انہیں دینے کا مطالبہ کردیا۔

حاجی کیمپ کوئٹہ میں حج 2019 کے انتظامات بہتر بنانے کے موضوع پر مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،حج آرگنائزر نے اپنی تجاویز میں انہیں طویل عرصے کے لئے رجسٹرڈ ، ملٹی پل ویزے ،مستقل بنیادوں پر موبائل سموں کے اجراء ،حج کے اخراجات کا لین دین ڈالریا ریال میں کرنے سمیت مردم شماری 2017 کے تحت حج کوٹہ بڑھانے اور حج کوٹے کا آدھا انہیں دینے کا مطالبہ کیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نےکہا کہ حج آرگنائزر کی قابل قبول سفارشات کو حج پالیسی 2019 کا حصہ بنایا جائے گا۔

حج آرگنائزرز نے حجاج کے لئے حرم پاک کے قریب رہائشی انتظامات بہتر بنانے،پاکستانی ڈسپنسریوں کے قیام،ٹرینر ساتھ بھجوانےاور تربیت کا معیار بہتر بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں