18

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا معاملہ، سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی کے معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ آج اہم کیس کی سماعت کرے گا، نواز شریف، شہباز شریف، سابق لیگی وزرا سمیت 146 افراد کو نوٹس جاری کر دئیے گئے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ بن گیا، بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے عوامی تحریک کی درخواست پر سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنااللہ، چودھری نثار، خواجہ آصف، پرویز رشید، عابد شیر علی سمیت 146 افراد کو نوٹس جاری کر دئیے، عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کو بھی طلب کر لیا۔

عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری بھی سماعت کے دوران سپریم کورٹ پیش ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں