6

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ، سرمایہ کار محتاط

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی مندی کے بعد منگل 4 دسمبر کو ہنڈرڈ انڈیکس میں چار سو بیالیس پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز روپے کی مسلسل گرتی قدر اور مالی مسائل جلد ہونے کا عندیہ دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط نظر آرہے ہیں۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس دو سو اکہتر پوائنٹس کمی سے اڑتیس ہزار آٹھ سو نواسی پوائنٹس تک گر گیا جو بعد میں شیئرز کے بہتر نرخ ہونے پر خریداری کے باعث چار سو بیالیس پوائنٹس اضافے سے انتالیس ہزار چھ سو دو کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر پانچ پیسے سستا ہوکر ایک سوسینتیس روپے اناسی پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے مہنگا ہو کر ایک سو اڑتیس روپے پچاس پیسے کا ہوگیا۔

مقامی صرافہ بازار میں سونا ڈیڑھ سو روپے مہنگا ہوکر چونسٹھ ہزار تین سو پچاس روپے کا ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں