مس پاکستان انزلیکا طاہر نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور:  پولینڈ میں منعقد ہونیوالے عالمی مقابلہ حسن سپرا نیشنل 2018 میں مس پاکستان انزلیکا طاہر مقابلہ تو نہ جیت سکیں تاہم ایک انتہائی اہم اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سپرا نیشنل 2018 میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالی مس پاکستان انزلیکا طاہر نے ٹاپ 25 میں جگہ بنانے کا اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔انزلیکا طاہر ٹاپ 25 مرحلے میں جگہ حاصل کرنے کے بعد ٹاپ 10 کی دوڑ سے باہر ہوئیں دنیا بھر کی حسیناؤں کی موجودگی میں پاکستان کیلئے ٹاپ 25 میں کسی خاتون کی جانب سے جگہ بنانا بھی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔مقابلہ چلتا رہا اور مختلف راؤنڈز کے اختتام پر بالآخر مس سپرا نیشنل 2018 کا اعزاز پوئٹرو ریکو کی حسینہ ولیریا ویز کوئز کے نام رہا، انہیں30 ہزار ڈالر انعامی رقم سے بھی نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں