ترکی میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائی،23 ہلاک،11 گرفتار

ترک وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی میں 23 شدت پسند ہلاک کئے جا چکے ہیں۔

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ملک بھر میں 10 سے 17 دسمبر کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں 23 شدت پسند مارے جا چکے ہیں۔ وزارتِ داخلہ نے بتایا ہےکہ اس آپریشن کے دوران 11 دہشت گردوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کے خلاف آپریشن کے دوران مجموعی طور پر دہشت گرد تنظیم کے 421 جبکہ داعش کے 41 شدت پسندوں کو حراست میں لیا گیا اور دہشت گرد تنظیموں کے لئے پروپیگنڈا کرنے والوں کے 233 اکاؤنٹس منجمد کئے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں