نئی ہنڈا سی بی 125 ایف موٹرسائیکل کی تصاویر سامنے آگئیں

پاکستان میں 5 جنوری کو لانچ کی جانے والی اٹلس ہنڈا کی نئی 125 سی سی موٹر سائیکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں۔

ان تصاویر میں اس موٹر سائیکل کی خصوصیات کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جس کے مطابق اس موٹر سائیکل میں ہوا سے ٹھنڈا ہونے والا 4 اسٹروک او ایچ وی 125 سی سی انجن، خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ ہیڈا لائٹ، سیلف اسٹارٹ سسٹم، 5 گئیر ٹرانسمیشن اور اسٹائلش گرافکس کے ساتھ فیول ٹینک کا نیا ڈیزائن دیا گیا گیا ہے۔

یہ موٹر سائیکل پانچ مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگی۔

سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل کےشوقین افراد نے تصاویر کو دیکھتے ہوئے ملے جلے تاثرات دئیے، چند افراد نے نئے سٹائل کی تعریف کی جبکہ کچھ افراد کا کہنا تھا کہ اس موٹر سائیکل کا ڈیزائن 125ڈیلکس موٹر سائیکل سے ملتا جلتا ہے۔

سی بی 125 ایف کی قیمت

لاہور میں ایک موٹر سائیکل ڈیلر سے جب اس موٹر سائیکل کے حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ اس کی لانچنگ تقریب 5 جنوری کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی اور اس کی قیمت کا اعلان بھی اسی وقت کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس موٹر سائیکل میں انجن بیلنسر اور بٹر فلائی کاربوریٹر موجود نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں