احتساب کا نظام بھی اُدھورا اور یکطرفہ نظر آ رہا ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ پاناما لیکس میں شامل تمام 436 افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ابھی تک احتساب کا نظام بھی اُدھورا اور یکطرفہ نظر آ رہا ہے۔ پاناما لیکس میں شامل تمام 436 افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکام ہے، حکومت کے علاوہ سب پریشان نظر آر ہے ہیں۔ پانچ ماہ ہی گزرے ہیں کہ قبل ازوقت انتخابات کی باتیں شروع ہو گئی ہیں جو عدم استحکام کو ظاہر کرتی ہیں۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ملک کو لبرل ازم کی طرف دھکیلنے کی بجائے ملک کو ریاست مدینہ کی طرح بنانے کے لیے اقدامات اُٹھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں