فواد چودھری جلد عہدے سے فارغ ہوجائیں گے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے موجودہ حکومت پر نواز شریف کی کارکردگی کا خوف ہے، سیاسی مقدمات سے انتقام لیا جا رہا ہے، فواد چودھری جلد عہدے سے فارغ ہوجائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، سب جانتے ہوئے حکومت نے پرویزالہٰی کو پنجاب کا سپیکر بنا دیا، حکومت کے مطابق پرویز الہٰی بڑے چور تھے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا ن لیگ جھوٹے الزامات کا جواب دے رہی ہیں، نیب کا استعمال کر کے انتقام لیا جا رہا ہے، قطری شہزادہ شکار کیلئے پاکستان آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں