4 ماہ میں پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوگیا: وزیراعظم عمران خان

استنبول: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا، چار ماہ میں پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوا، پاک بھارت مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں، افغانس مسئلے کا حل بھی فوجی نہیں، سیاسی ہے۔

ترک ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کیے ہوئے ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں ایسی بربریت کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کا تصور بھی مشکل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کشمیریوں کی جدوجہد کو اب پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے، مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات ہے ظلم و بربریت نہیں، دونوں جوہری قوتوں کو جنگ کا نہیں سوچنا چاہیئے، مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کے بھارتی اقدام سے مایوسی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں