کراچی میں سکول وین ڈرائیورز کی ہڑتال، والدین اور بچے رل گئے

کراچی میں سکول وین ڈرائیورز نے ہڑتال کر دی، وین ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث بچے رُل گئے، بچوں کو تعلیمی اداروں میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہا، والدین کو بھی پریشانی سے دوچار ہونا پڑا۔

 کراچی میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث بچے ناشتہ کئے بغیر سکول جاتے تھے، اب آل کراچی سکول وینز ٹرانسپورٹ سروس ایسوسی ایشن نے آج ہڑتال کی کال دیدی، لکی سٹار سے کراچی پریس کلب تک ریلی بھی نکالی جائے گی۔ ایسوسی ایشن اعلامیہ کے مطابق آج بچوں کو سکول پک اینڈ ڈراپ نہیں کریں گے۔

ڈرائیورز کا موقف ہے کہ مہنگائی کے دور میں گاڑیاں پٹرول پر نہیں چلا سکتے، ٹریفک پولیس ڈرائیورز کو ہراساں کر رہی ہے، پہلے ماحولیات کے نام پر سی این جی کی طرف راغب کیا گیا اور اب اورنگی ٹاؤن حادثے کا جواز بنا کر ڈرائیوروں کوتنگ کیا جا رہا ہے۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف احتجاج بھی کریں گے۔ ان کا مطابہ ہے کہ یا تو پٹرول سستا کیا جائے یا پھر انھیں گیس سلنڈرز پر گاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں