نئی فلم کیلئے بھنسالی کودپیکا پڈوکون سے زیادہ عالیہ بھٹ پسند

ممبئی: دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کی گزشتہ سال مقبولیت کے پیش نظر ہدایت کار انہیں کاسٹ کرنے کے حوالے سے کشمکش کا شکار ہو گئے۔ بالی وڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم کیلئے دپیکا پڈوکون یا عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرنے میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کافی عرصے سے اپنی تمام تر توجہ نئی فلم بنانے پر مرکوز کئے ہوئے ہیں جس میں دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ میں سے کسی ایک کو شامل کرنے پر کافی عرصے سے غور جاری تھا تاہم ہدایت کار اپنی پسندیدہ اداکارہ دپیکا کو شامل کرنے کے بجائے عالیہ بھٹ کو سنجیدگی سے فلم میں شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی دراصل کچھ تبدیلی لانا چاہ رہے ہیں کیوں کہ وہ رنویر اور دپیکا کے ساتھ پہلے ہی رام لیلا، باجی راؤ مستانی اور پدماوت جیسی تین کامیاب ترین فلمیں بنا چکے ہیں اور اب چاہتے ہیں کہ کچھ نیا عوام کے سامنے آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں