جدید ترین کیمرے نے انسانی روح کی تصویر کھینچ لی

واشنگٹن: امریکہ میں بیٹے سے جدائی کا صدمہ سہنے والی ماں پر اس وقت حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے جب اس کے گھرمیں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے اس کے مردہ بیٹے کی شباہت والے سائے کی تصویر کھینچ لی۔

تفصیلات کے مطابق دو بچوں کی ماں 57 سالہ جینیفر ہوج کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی 21 سالہ بیٹی کے ہمراہ بستر میں لیٹی ٹی وی دیکھ رہی تھیں کہ انہیں ایک میسج موصول ہوا کہ گھر کے کچن میں کسی کو دیکھا گیا ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں سنسر لگے ہوئے ہیں اور وہ معمولی سے معمولی حرکت یا آوازکو بھی ریکارڈ کرکے ان کے فون پر میسج بھیج دیتے ہیں۔ مسز ہوج کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک حیرت زدہ ہیں اور کچھ گھبرائی ہوئی بھی ہیں کہ یہ انہوں نے کیا دیکھ لیا ہے، ان کی بیٹی نے یہ میسج دیکھا اور کہا کہ ماں! کچن میں کوئی ہے اور اس کے بعد وہ چلائی کہ اوہ خدایا ! یہ تو روبی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کے کہنے پر جب میں نے دیکھا تو وہ واقعی روبی جیسا ہی تھا۔ خاتون نے بتایا کہ روبی ان کا بیٹا تھا جو کہ 23 سال کی عمر ڈرگ اوور ڈوز کے سبب 29 نومبر 2016 کو موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں