کرپٹو کرنسی میں ٹريڈنگ کے جرم میں ایف آئی اے کی کارروائی،ملزم گرفتار

ایف آئی اے نے پاکستان میں کرپٹو کرنسی(بٹ کوئن) میں ٹریڈنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پشاور میں ایف آئی اے نے اسٹیٹ بینک کے فائنینشل مانیٹرنگ یونٹ کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان مختار کو گرفتار کرلیا۔

 ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے نجی بنک اکاؤنٹ سے پاکستان میں ممنوعہ کرپٹو کرنسی کی ٹرانزیکشن کی گئی تھی جس پر اسٹیٹ بینک نے قومی خزانے کو نقصان پہنچنے سے روکتے ہوئے ایف آئی اے پشاور کو کارروائی کا حکم دیا۔

ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان مختار کو گرفتار کر کے اس کے بینک اکاؤئنٹ کو منجمد کردیا اور ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اپریل 2018 میں کرپٹو کرنسی(بٹ کوئن) کی ٹریڈنگ کو پاکستان میں غیر قانونی قرار دے چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں