امریکی پولیس اور بچوں میں برف کے گولے مارنے کا مقابلہ


امریکی ریاست الاباما میں انوکھی جنگ چھڑ گئی، ننھے بچوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان برف کے گولوں سے دلچسپ لڑائی کا مقابلہ ہوا۔

روئی کی طرح سفید برف کی چادر پر تو سنجیدہ لوگوں کا موڈ بھی تبدیل ہو جاتا ہے اور ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ برفباری کے موسم کا بھرپور لطف اْٹھا کر ان لمحات کو یادگار بنا ڈالے۔ امریکی ریاست الابامامیں بھی ایسا ہی کچھ ہوا جہاں برفباری کے بعد سہانے موسم نے بچوں کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کا موڈ بھی خوشگوار کر دیا۔

ننھے بچوں نے برف کے بڑے بڑے گولے بنا کر پولیس اہلکاروں پر اْچھالے تو پولیس والے بھی اپنے آپ پر قابو نہ رکھ پائے اور اس دلچسپ لڑائی کا حصہ بن گئے۔ ایک پول کے مطابق 90 فیصد افراد نے امریکی پولیس اور بچوں کی اس دلچسپ لڑائی میں بچوں کوفاتح قرار دیا اور کئی نے تو انہیں فرضی انعامات سے بھی نوازا۔



اپنا تبصرہ بھیجیں