چینی قونصل خانے پر حملہ، گرفتار دہشتگردوں نے سب کچھ اگل دیا

کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کے گرفتار دہشتگردوں نے جے آئی ٹی کے سامنے سب کچھ اگل دیا۔۔۔ اسلحہ کہاں سے آیا،منصوبہ کس نے بنایا۔۔ گرفتار دہشتگردوں نے اہم راز افشاں کر دیئے۔

کراچی میں چینی قونصلیٹ پرحملے میں ملوث دہشتگردوں نے تفتیشی اداروں کے سامنے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔ ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو واردات سے قبل اور حملے کے دوران رابطے میں رہا۔

گرفتار دہشتگرد نادر نے بتایا کہ اسلم اچھو نے فون پر بڑے کام کیلئے مدد فراہم کرنے کے احکامات بھی دیے۔ رابطے کیلئے واٹس ایپ کا استعمال کرتے تھے۔

امان اللہ، راشد بروہی اور سمیر نے حملے کا نقشہ فراہم کیا۔ گرفتار دہشتگرد نادر حملہ آوروں کو رہائش دینے کے ساتھ نوجوانوں کی زہن سازی بھی کرتا رہا۔

گرفتار دہشتگردوں نے دوران تفتیش دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے۔ اگست میں ریکی مکمل کی اور دسمبر میں قونصلیٹ پر حملہ کیا۔ 11 جنوری کو پولیس نے چھاپہ مار کر پانچوں دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں