فیروز والا میں مبینہ زیادتی کے بعد چار سالہ بچی قتل

فیروز والا کے علاقے قلعہ ستار شاہ میں ظلم کی ایک اور داستان سامنے آ گئی، مبینہ زیادتی کے بعد چار سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا، لاش کھیتوں سے مل گئی، لاش پوسٹمارٹم کے لئے سپتال منتقل کر دی گئی۔

فیروز والا تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ قلعہ گالو قلعہ ستار شاہ میں گلفام نامی شخص اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ گزشتہ روز بھائی کے گھر آیا تھا، اس کی چار سالہ بچی گلی میں کھیلتی شادی والے گھر چلی گئی بچی کے نہ ملنے پر گلفام نے بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا۔

پولیس بچی کی تلاش میں مصروف تھی کہ قلعہ ستار شاہ 4 سالہ معصوم نورین کی لاش کھیتوں سے ملنے کی اطلاع ملی جس پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ بچی کل رات اغوا ہوئی جبکہ پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی جس کی وجہ سے ان کی بچی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے جبکہ پولیس نے شک کی بنیاد پر پانچ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں