مقبوضہ کشمیر مودی کی آمد پر چھاونی میں تبدیل، حریت قیادت نظر بند

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مودی کی آمد کو کشمیریوں نے مصبیت قرار دے دیا۔ قابض فوج جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے چیکنگ کر رہی ہے۔ پوری مقبوضہ وادی میں ہڑتال جاری ہے۔ کٹھ پتلی حکومت نے حریت قیادت کو نظر بند کر دیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی وزیراعظم کی آمد پر ہڑتال ہے، کشمیریوں نے نریندر مودی کی آمد کو مصبیت قرار دے دیا۔ مریضوں کو ہسپتال جانے سے بھی روکا جا رہا ہے، قابض فوج کی جگہ جگہ بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

کشمیریوں کی ان کے اپنے شہروں میں ہی اجنبیوں کی طرح تلاشی لی جا رہی ہے، قابض فوج نے سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق سمیت کئی حریت رہنماؤں کو نظربند کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں