جعلی اکاؤنٹس کیس: شبیر بمباٹ، جبار 9 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار شبیر بمباٹ اور جبار میمن کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ نیب نے دونوں ملزمان کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ سے ملکر غیرقانونی الاٹمنٹ کرائی، اس زمین کے لیے جعلی اکاؤنٹس سے ادائیگیاں کی گئیں، ملزمان پنک ریزیڈنسی کے پارٹنر ہیں جسے زمین الاٹ کی گئی، دونوں ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کئے تھے، پیش نہیں ہوئے تو گرفتار کرلیا۔

وکیل ملزمان نے کہا نیب صرف یہ بتا دے کہ انھیں شواہد کہاں سے ملے ؟ آئی جی سندھ اور سپریم کورٹ کو کچھ نہیں ملا تو نیب کو کہاں سے ملے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا ہمیں مزید شواہد کی ضرورت ہے، نیب کے پاس تو کیس ابھی آیا ہے، یہ تو 6 مہینے پہلے سے غائب تھے، ملزمان کی جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے شواہد اکٹھے کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں