23 مارچ کیلئے پرومو جاری، مہاتیر محمد تقریب کے مہمان خصوصی

آئی ایس پی آر نے 23 مارچ کیلئے پرو مو جاری کر دیا، یوم پاکستان بھرپور انداز میں منایا جائے گا، پریڈ کا سلوگن ‘ پاکستان زندہ باد’ ہوگا، ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان پریڈ میں سعودی عرب، آذربائیجان کے دستے مارچ پاسٹ کریں گے، ترکی کے ایف 16، چین کے جے 10 طیارے یوم پاکستان پریڈ کا حصہ ہوں گے، وزیر دفاع آذربائیجان کرنل جنرل ذاکر حسن اوف بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

یوم پاکستان تقریب میں کمانڈر بحرین فوج جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں