احتساب پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، نشانہ بنانے کی بات فیشن ہے: فواد چودھری

فواد چودھری نے کہا ہے کہ احتساب پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، نشانہ بنانے کی بات فیشن ہے، بلاول نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا بیان دیا لیکن سندھ کے حالات دیکھ کر لگتا ہے جیلیں ویسے ہی بھر جائیں گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ڈسٹرکٹ بار کونسل اسلام آباد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم نے لازوال قربانیاں دیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں وکلا کا بھی خون شامل ہے، امن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے کہا بار ایسوسی ایشنز اور دیگر عمارتیں بہتر ہونی چاہئیں، عدالتی نظام میں اصلاحات سے عام آدمی کو فائدہ دیا جاسکتا ہے، عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے، جو حکومت یہ سمجھے کہ عدالت کے بغیر اصلاحات آسکتی ہیں تو ایسا ممکن نہیں، جب بھی لا ریفارمز ہوں گی تو اس سے معیشت بہتر ہوگی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا امیر آدمی کیلئے جیل بھی فائیو سٹار ہوٹل ہے، غریب آدمی کیلئے گھر بھی جیل ہے، عدالتی نظام میں وکلا کے بغیراصلاحات ممکن نہیں، ہائیکورٹس میں ججز کی تعداد پوری کرنے سے انصاف کا عمل تیز ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں