عراق کے دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنے سے 100 افراد جاں بحق، کئی لاپتہ

موصل: عراق میں دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، 55 کو بچا لیا گیا، درجنوں لاپتہ کی تلاش جاری ہے۔

عراقی حکام کے مطابق کشتی اوور لوڈنگ کے باعث ڈوبی، کشتی میں 50 افراد کی گنجائش تھی مگر اس میں 200 افراد سوار تھے۔ واقعہ میں 100 افراد جاں بحق ہوگئے تاہم ریسکیو ٹیموں نے 55 افراد کو زندہ بچالیا۔ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں